ترکی کے صدر رجب طیب اردغان کی امریکی صدر کے خلاف برہمی۔ ویڈیو

یروشلم کے متعلق امریکی صدر کے اعلان پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صدر ترکی رجب طیب اردغان نے اسرائیل کو دہشت گردی کا اڈہ قراردیا ہے۔ اسرائیل کے درالحکومت کے طور پر یروشلم کو تسلیم کرنے کے نیویارک کے فیصلے قابل قبول نہیں ہے۔

سال 1947میں فلسطین کیساتھا اور اب فلسطین کا کیاحال ہوگیا ہے۔ اسرائیل کسی بھی فیصلے کو نہیں مانتا ‘اقوام متحدہ کے اعلان کو بھی درکنار کردیاجاتا ہے۔

دیکھو کس طرح یہ دہشت گرد معصوم فلسطینیوں کو گھسیٹتے کر لے جاتے ہیں اور کس طرح ایک چودہ سال کے معصوم بچے کی آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر اس کو لے جایاجارہا ہے۔

کیاہم ہاتھ سے اس کی مذمت نہیں کرسکتے ‘ کیاہم زبان سے اس کی مذمت نہیں کرسکتے۔

صدرترکی نے ان کاخیالات کا ترکی کی عوام کے سامنے اظہار کیا ہے۔