انقرہ ۔ /27 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) 17 شامی پناہ گزین بشمول 5 بچے آج عرق ہوگئے جبکہ ان کی کشتی ترکی آبی حدود میں ڈوب گئی ۔ یہ کشتی یونان جارہی تھی ۔ ترکی ساحلی محافظین نے چوبی کشتی سے نعشیں برآمد کی ہیں جو ترکی سیاحتی مرکز بودرم سے یونانی جزیرہ لیروز جارہے تھے ۔ خبررساں ادارہ ڈیگان کے بموجب یہ پناہ گزین غرق ہوگئے ۔ کیونکہ وہ کشتی کے کیبن سے باہر نہیں نکل سکے تھے ۔ کشتی کے عرشے پر 20 پناہ گزین تھے جو زندہ بچ گئے اور تیر کر ترکی کے ساحل پر پہونچ گئے ۔ انہیں بودرم کے مردہ خانہ لے جایا گیا تاکہ اپنے غرق ہونے والے رشتہ داروں کی شناخت کرسکیں ۔