ترکی کے داؤد اوگلو کی نئی حکومت

انقرہ ۔ 29 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے نئے وزیراعظم احمد داؤد اوگلو نے تمام کلیدی وزراء کو دوبارہ مقرر کرلیا ہے جنہوں نے نئے صدر رجب طیب اردغان کی قیادت میں کام کیا ہے، اس کے ساتھ نئی حکومت کیلئے کام کاج کا تسلسل قائم ہوگیا ہے۔ اردغان جو زائد از ایک دہے سے ترک سیاست پر غالب ہیں، انہیں کل ترکی کے پہلے عوامی منتخب صدر کی حیثیت سے حلف دلایا گیا۔ انہوں نے سابق وزیرخارجہ اور اپنے وفادار حلیف داؤد اوگلو کو وزیراعظم کی حیثیت سے اپنا جانشین بنایا اور انہیں فوری طور پر نئی حکومت تشکیل دینے کیلئے کہا ہے۔