ترکی کی ویزا سرویس مکمل طور پر بحال ہوگی:امریکہ

واشنگٹن 29 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے کہا ہے کہ ترکی میں ہنگامی صورت حال میں گرفتار کئے گئے امریکی شہریوں کے سلسلہ میں سفارتی کشاکش کے بعد ترکی کی ویزا خدمات مکمل طور پر بحال کی جائیں گی۔ امریکہ نے کل بیان جاری کر کے کہاکہ وزارت خارجہ کو بھروسہ ہے کہ سیکورٹی کی صورت حال کافی بہتر ہوئی ہے ۔ لہذا ترکی کو ویزا خدمات مکمل طور پر دوبارہ شروع کی جائیں گی۔امریکہ کی وزارت خارجہ نے ترکی کو ویزا جاری کرنے کا سلسلہ دوبارہ شروع کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ دراصل امریکہ کے دو شہریوں کی ترکی میں گرفتاری کے بعد سے اس نے ترکی کے شہریوں کو ویزا دینا بند کر دیا تھا۔ نومبر کے مہینے میں امریکہ نے ترکی شہریوں کو ویزا دینے کی جزوی شروعات کی تھی اور اب اس نے ترکی کو ویزا جاری کرنے کا سلسلہ پھر سے شروع کرے گا۔