ترکی کی منسوخ شدہ کرنسی کی تبدیلی کی کوشش، 4 افراد گرفتار

حیدرآباد۔ 25 جنوری (سیاست نیوز) اسپیشل آپریشن ٹیم رچہ کنڈہ نے 4 افراد کو گرفتار کرلیا جو منسوخ شدہ ترکی کی کرنسی ’سرا‘ کو تبدیل کرنے کوشش کررہے تھے۔ ملکاجگری ایس او ٹی نے بتایا کہ گرفتار چاروں افراد عوام کو دھوکہ دینے کی کوشش کررہے ہیں۔ ’سرا‘ کو ترکی میں منسوخ کردیا گیا ہے۔ پولیس نے اس سلسلے میں درمیانی رول ادا کرنے والے ان افراد 28 سالہ شیخ نور محمد متوطن کرنول 25 سالہ راج شیکھر ساکن ونپرتی، 35 سالہ اے سرینواس ساکن سدی پیٹ دولت آباد اور 48 سالہ لکشمن ساکن یہ ماراڈ نگر سکندرآباد متوطن منچریال کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان کے قبضہ سے منسوخ شدہ 100 کرنسی نوٹوں کو ضبط کرلیا جو فی کس 5 لاکھ روپئے کی کرنسی نوٹ پر مشتمل ہیں۔ پولیس کے مطابق نور محمد نے اسکراپ کا کاروبار کرنے والے اپنے ساتھی رویندر سے کرنسی نوٹ حاصل کئے تھے جو کرنول کا ساکن ہے اور رویندر کے اشارے پر اس نوٹوں کو حاصل کیا اور اپنی ساتھی راج شیکھر سے رابطہ قائم کرکے منسوخ شدہ کرنسی نوٹوں کو بدلنے کی کوشش کررہے ہیں۔ یہ دھاوا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آف پولیس ایس او ٹی مسٹر سید رفیق کی نگرانی میں کیا گیا۔