ترکی کی عدالت میں پولیس اختیارات میں کمی کا حکومت کا فیصلہ زیرالتواء

انقرہ ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی ایک اعلیٰ سطحی عدالت نے پولیس اختیارات میں کمی کرنے کے حکومت کے احکام پر عمل آوری کو زیرالتواء کردیا۔ گذشتہ ہفتہ حکومت نے یہ فیصلہ اس وقت کیا تھا جبکہ پولیس نے سینئر شخصیتوں بشمول وزراء اور تاجروں کے فرزندان کو تیز رفتار تحقیقات کے دوران دھاوے کرتے ہوئے گرفتار کیا تھا۔

شام کی فوج کا گھات لگا کر حملہ کئی باغی ہلاک
دمشق ۔ 27 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) شام کے سرکاری ٹی وی اور اپوزیشن کارکنوں نے کہا کہ سرکاری فوج نے القاعدہ سے مربوط گروپ کے ارکان پر گھات لگا کر حملہ کیا اور کئی کارکنوں کو دمشق کے شمال میں تاریخی عیسائی دیہات میں ہلاک کردیا۔ ٹی وی کے بموجب فوجیوں نے حیرت انگیز اقدام کرتے ہوئے نصرہ محاذ پر مالولا کے قریب سحر سے پہلے گھات لگا کر باغی جنگجوؤں پر حملہ کیا جس میں کئی باغی ہلاک ہوگئے۔ مالولا ماضی میں حکومت کے زیرقبضہ تھا لیکن اب باغیوں کے زیرقبضہ علاقوں کے درمیان ہے۔