ترکی کا جنگی طیارہ تباہ ‘ ترک فوجیوں کے حملے میں دو امریکی فوجی بھی ہلاک

دمشق۔ شام میں کردہ ذرائع کا کہناہے کے حلب صوبے عفرین علاقے میں ترکی کے ایک جنگی طیارے کو سرنگوں کردیاگیا ہے۔مھر خبر رساں ایجنسی نے اسوتنک کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ عفرین پر ترک جنگی طیاروں کے حملے میں دو امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق عفرین کے اطراف میں حمامہ گاؤں میں ترک فوج او رکردوں کے درمیان گھمسان کی لڑائی جاری ہے۔

کردوں نے ترک فوج کے حملے کو حمامہ اور فستل گاؤں میں ناکام بنادیا ہے اور ترک فوج کو کئی علاقوں میں پسپائی کاسامنا ہے ۔

شام کے شمالی شہر عفرین پر ترکی فوجی حملے جاری ہیں جبکہ شام کے کردوں کے جوابی حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے کردوں نے ترک کے ایک جنگی طیارے کوسرنگوں کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

ابھی تک امریکہ کی جانب سے باقاعدہ اپنے فوجیوں کی ہلاکت پر کوئی ردعمل سامنے نہیںآیا ہے۔