ترکی پر امریکہ کا دباؤ

تری خان (ترکی) ۔ 24 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) صدر رجب طیب اردغان نے آج عہد کیا کہ ترکی کرد نیم فوجی جنگجوؤں کے خلاف جو شام میں سرگرم ہیں، آخری دہشت گرد کی ہلاکت تک اپنی جارحانہ فوجی کارروائی جاری رکھے گا۔ شام کے شمالی علاقہ آفرین میں عسکریت پسندوں کی چوٹی کانفرنس جاری ہے۔ اردغان نے کہا کہ جارحانہ کارروائی بھی کامیابی کے ساتھ جاری ہے۔ شامی اپوزیشن کے جنگجو اور کرد فوج قدم بہ قدم آفرین کا کنٹرول حاصل کررہے ہیں۔ ترکی نے وائی پی جی کو دہشت گرد گروپ قرار دیا ہے جس کے روابط ممنوعہ پارٹی کردستان ورکرس پارٹی (پی کے کے) سے ہیں، جو حکومت ترکی کے خلاف گذشتہ 30 سال سے اندرون و بیرون ملک جدوجہد کررہی ہے لیکن وائی پی جی اب بھی دولت اسلامیہ کے خلاف امریکہ سے اتحاد کے ذریعہ شام میں دولت اسلامیہ مخالف کارروائیوںمیں مصروف ہے۔ صدر ٹرمپ اردغان پر دباؤ ڈالنے کا امکان ہے۔