ترکی نے 100تارکین وطن کو سمندر میں ہی روک دیا

استنبول ۔ 4جون ( سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے ساحلی محافظین نے کہا کہ انہوں نے تقریباً 100تارکین وطن کو جو یونان پہنچنے کی کوشش کررہے تھے سمندر میں ہی روک دیا ہے ۔ ترکی کے بموجب ان میں سے بیشتر شام کے شہری تھے ۔ ساحلی محافظین کے بیان کے بموجب 63 تارکین وطن شام کے شہری تھے ۔ساحلی محافظین کے بیان کے ساتھ ویڈیو جھلکیاں بھی روانہ کی گئی ہیں جن میں ساحلی محافظین کا ایک جہاز ایک ربر کی کشتی کا تعاقب کرتے دکھایا گیا ہے ۔ دو ترکی شہری جو مبینہ طور پر اسمگلرس ہیں گرفتار کرلئے گئے ۔ خبررساں ادارہ دوغان کی جھلکیوں کے بموجب صیانتی عہدیدار ایک نوجوان ہلاک ہوجانے والے تارکین وطن کو منتقل کرتے ہوئے بھی دیکھے گئے ہیں ۔