استنبول۔ یکم ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام)ترکی نے تحریرالاسلام کو دہشت گرد تنظیم قرار دیا۔ جمعہ کو جاری کردہ صدارتی حکم نامہ میں یہ اطلاع دی گئی۔اقوام متحدہ نے جون میں ہی تحریر الاسلام کو انتہاپسند تنظیم القاعدہ اور اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) کو فائدہ پہنچانے والی تنظیموں کی فہرست میں اندراج کردیا تھا۔شام کے بشارالاسد حکومت شام کے شمال مغربی حصے میں تحریر الاسلام کے اثروالے ادلب علاقے میں حملہ کرنے کی تیاری کررہی ہے ۔