ترکی ناکام فوجی بغاوت :12000 پولیس افسران معطل

انقرہ ۔ 4 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ترک حکام نے جولائی میں ناکام فوجی بغاوت مسلم مذہبی قائد فتح اللہ گولن سے مبینہ روابط رکھنے والے 12000 پولیس افسران کو معطل کردیا ہے۔ پولیس ہیڈکوارٹرس سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہیکہ ڈیوٹی سے معطل شدہ 12801 افسران کے منجملہ 2523 پولیس سربراہان تھے۔ ترکی میں مجموعی طور پر پولیس افسران کی تعداد 270,000 ہے۔ ان تمام کو مبینہ طور پر گولن تحریک سے وابستگی کی بنیاد پر معطل کیا گیا ہے جنہوں نے صدر رجب طیب اردغان کی حکومت کا تختہ پلٹنے کی ناکام کوشش کی تھی۔ البتہ گولن جو 1999ء سے امریکہ میں خودساختہ جلاوطنی کی زندگی گذار رہے ہیں، حکومت ترکی کے الزامات کو مسترد کرتے رہے ہیں۔