ترکی میں 295 فوجیوں کی گرفتاری کا وارنٹ

استنبول،22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) ترکی نے سال 2016 میں حکومت کا تختہ پلٹنے کی سازش کے سلسلے میں جمعہ کو 295 فوجیوں کی گرفتارکا وارنٹ جاری کیا ہے ۔ترکی پولس نے تختہ پلٹنے کے اہم سازشی امریکہ میں رہ رہے فتح اللہ گولن یا ان کے نٹ ورک سے فون یا لینڈ لائن سے رابطہ رکھنے والے مشتبہ لوگوں کو پکڑنے کے لے 59 ریاستوں میں مہم شروع کی ہے ۔استنبول کے چیف پراسیکیوٹر دفتر کے ذریعہ فوج کے دو کرنلوں پر بھی چھاپہ مارا گیا۔واضح رہے کہ ترکی میں جولائی 2016 کی بغاوت کے بعد کی کارروائیوں میں 250 لوگوں کی موت ہوگئی تھی۔