ترکی میں 18ہزار سے زائد برطرف

انقرہ ۔8جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) ترک عہدیداروںنے ایک انتظامی حکم نامے کے تحت ساڑھے اٹھارہ ہزار سرکاری ملازمین کو برطرف کر دیا ہے۔ ان ملازمین میں پولیس،، فوج اور تدریس کے شعبے سے وابستہ افراد شامل ہیں۔اتوار کے روز سامنے آنے والیاس سرکاری حکم نامے کے مطابق جولائی 2016 میں ہونے والی ناکام فوجی بغاوت سے تعلق کے شبے میں سرکاری ملازمین کی برطرفی کا یہ آخری حکم نامہ ہے۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ برطرف کیے جانے والے افراد میں سے قریب نو ہزار کا تعلق پولیس سے اور چھ ہزار سے زائد کا تعلق فوج سے ہے۔