استنبول، 29 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں اتوار کو ایک کشتی ڈوبنے سے تین بچوں سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے ۔ کشتی پر16 افراد سوار تھے ۔ ترک نیوز ایجنسی اناطول نے حکام کے حوالے سے بتایا کہ اس حادثے میں نو لوگوں کو بچا لیا گیا ہے اور ایوالیق صوبے کے ساحلی علاقے میں ہونے والے اس حادثے میں لاپتہ ایک شخص کی تلاش جاری ہے ۔ یہ کشتی یونان کے شہر لسبس جزیرہ جا رہی تھی اور یہ ترکی کے سمندر سے تقریبا 20 کلومیٹر دور تھی۔ اناطول کے حوالے سے مقامی حکام نے بتایا کہ یونان جزائر پار کرنے کی کوشش کرنے والے لوگ ترکی کے شہری تھے ۔