ترکی میں کرد باغیوں کی جھڑپیں ، 10 سپاہی ہلاک

انقرہ ۔3 ستمبر ۔(سیاست ڈاٹ کام) ممنوعہ کردستان ورکرس پارٹی (پی کے کے ) سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے ترکی میں دو علحدہ واقعات میں 10 سپاہیوں اور ایک گاؤں کے محافظ کو ہلاک کردیا ۔ سرکاری خبررساں ایجنسی انادولو نے گورنر کے دفتر کے حوالے سے اطلاع دی کہ مشرقی صوبہ بیان میں جھڑپوں کے دوران آٹھ ترک سپاہی ہلاک ہوگئے جبکہ اسی جھڑپ میں آٹھ سپاہی زخمی بھی ہوئے ۔ جنوب مشرقی علاقہ کے مرڈین میں ایک چیک پوائنٹ پر حملہ کے دوسرے واقعہ میں دو سپاہی اور ایک ولیج گارڈ ہلاک ہوئے ۔