انقرہ۔ یکم مئی ( سیاست ڈاٹ کام) ایک کار بم دھماکہ ترکی پولیس اسٹیشن کے داخلہ کے دروازہ پرہوا ۔ یہ کار بم حملہ غازیان ٹیک میں کیا گیا جس سے 2ملازم پولیس ہلاک اور دیگر 23افراد زخمی ہوگئے ۔گورنر غازیان ٹیک علی یرلیکایا نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ زخمیوں میں 19ملازم پولیس اور 4شہری ہیں ۔ یہ دھماکہ 9:17بجے دن کیا گیا ۔ فوری طور پر کسی بھی گروپ نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیںکی ہے ۔قبل ازیں پانچ دھماکے سنے گئے تھے جن سے قریبی عمارتوں کی کھڑکیوں کے شیشے چکنا چور ہوگئے تھے ۔