ترکی میں پدم شری قادر علی بیگ کے ڈراموں کی پیشکشی

انقرہ 15 مئی (سیاست ڈاٹ کام )کسی بھی اسٹیج فنکار کیلئے یہ واقعی ایک اعزاز کی بات ہے اور حیدرآباد کی معروف اسٹیج شخصیت پدم شری محمد علی بیگ اب ترکی یونیورسٹی میں تھیٹر کی دنیا سے متعلق لیکچر دیں گے ۔ پدم شری محمد علی بیگ اپنے خطاب کے دوران تھیٹر اور اردو زبان پر اہم لیکچر دیں گے ۔ یوروپ میں قادر علی بیگ تھیٹر فاونڈیشن کی جانب سے پہلے ہی دو ڈرامے اسٹیج کئے جاچکے ہیں ۔ استنبول میں 20 مئی تا 23 مئی ان کے ڈرامے قلی ‘ دلوں کا شہزادہ ‘ سوانح حیات اور اپیسیس اسٹیج کئے جائیں گے ۔ پدم شری محمد علی بیگ ترکی یونیورسٹی کے آرٹس اینڈ فلم اسٹوڈنٹس سے بھی خطاب کریں گے ۔