انقرہ۔24ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ترکی میں 2756 مزید سرکاری ملازمین کو دہشت گرد گروپس سے روابط رکھنے کے الزام میں برطرف کردیا ۔ گذشتہ سال کی ناکام فوجی بغاوت کے بعد کئی افراد کو برطرف کیا جاچکا ہے ۔ سرکاری گزٹ میں حکومت کے دو اعلانات آج شائع ہوئے جن میں کہا گیا ہے کہ نئے برطرف شدہ ملازمین میں 637 فوجی ‘ 307 نیم فوجی فورس کے ارکان اور 150 ماہرین تعلیم یا یونیورسٹی کے دیگر ارکان عملہ شامل ہیں ۔