ترکی میں غیررقمی لین دین میں ملوث سینکڑوں مشتبہ افراد گرفتار

استنبول ۔ 2 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ترک پولیس نے ایسے 280 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے جنکے بارے میں غیرقانونی رقمی لین دین پر تحقیقات کی جارہی ہیکہ انہوں نے 2.5 بلین لیرا (419 ملین ڈالرس) مالیت کی بیرونی کرنسی بیرون ممالک کے بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی۔ ان رقومات کے استفادہ کنندگان کے بارے میں بتایا گیا ہیکہ وہ امریکہ میںرہائش پذیر ایرانی شہری ہیں۔ پولیس نے تقریباً 40 صوبوں میں دھاوے کئے اور تقریباً 417 افراد کو گرفتاری وارنٹس کے ساتھ حراست میں لیا۔ سرکاری اناطولو خبر رساں ایجنسی نے یہ بات بتائی جبکہ سی این این کے نشر کردہ ایک ویڈیو میں بتایا گیا ہیکہ خصوصی آپریشن انجام دینے والے پولیس اہلکار نقاب پہن کر اور جنگویانہ یونیفارم اور خودکار رائفلز سے لیس ایک اپارٹمنٹ میں داخل ہورہے ہیں۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہیکہ اپریل میں ملک کے صدر رجب طیب اردغان نے تجارتی قائدین کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ ملک کی دولت کو بیرون ملک کی بینکوں میں اسمگل کرنے والوں کو بخشا نہیں جائیگا جبکہ ہونا یہ چاہئے کہ وہ اپنے خطیر فنڈس کو ملک کی (ترکی) ترقی اور اپنی تجارت کے فروغ کیلئے استعمال کریں۔