ترکی میں سعودی عرب کے لاپتہ صحافی کی تحقیقات

انقرہ ۔ 6 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام) : ترکی نے سعودی صحافی کے لاپتہ ہونے کی تحقیقات شروع کردی ہے ۔ اسے چار دن قبل استنبول میں واقع سعودی مشن کے اندر جاتے ہوئے دیکھا گیا تھا اس کے بعد سے وہ لاپتہ ہے ۔ ریاض نے کہا کہ جمال خشوگی واشنگٹن پوسٹ کے لیے کام کرتے ہیں اور وہ قونصل خانے سے چلے گئے تھے لیکن انقرہ کا کہنا ہے کہ وہ ہنوز قونصل خانے کے اندر ہی ہے ۔ جمال خشوگی اپنی شادی کے دستاویزات حاصل کرنے سعودی قونصل خانہ گئے تھے ۔ جمال خشوگی سابق سرکاری مشیر ہیں جنہوں نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی بعض پالیسیوں پر تنقید بھی کی ہے ۔۔