نئی دہلی ۔ 29 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ترکی میں اتاترک طیرانگاہ پر دہشت گردانہ حملہ میں ہلاک ہونے والوں میں ایک بھی ہندوستانی نہیں ہے۔ جہاں پر اسلامک اسٹیٹ کے خود کش بمباروں نے 36 افراد کو ہلاک کردیا۔ وزارت خارجہ نے بتایا کہ ہندوستانی قونصل خانہ استنبول میں حکومت سے رابطہ میں ہے اور ہندوستانیوں کی اعانت کے لیے ایمرجنسی رابطہ نمبرس بھی دئیے گئے ہیں اور اب تک مہلوکین میں ایک بھی ہندوستانی کے شامل ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔ دریں اثناء وزیر اعظم نریندر مودی نے استنبول میں دہشت گردانہ حملہ کی مذمت کی ہے اور اسے غیر انسانی اور بہیمانہ قرار دیا۔ انہوں نے مہلوکین کے پسماندگان سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کے عاجلانہ صحت یابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ واضح رہے کہ مشتبہ داعش کے خود کش بمباروں نے آج استنبول میں اتاترک ایرپورٹ کے انٹرنیشنل ٹرمنل پر حملہ کردیا جس میں 36 افراد ہلاک اور سینکڑوں زحمی ہوگئے ۔۔