استنبول ۔ 12 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے شہروں انقرہ اور استنبول میں آج ہزاروں افراد ایک کمسن کی موت پر سڑکوں پر نکل آئے جنہیں منتشر کرنے کیلئے پولیس نے آنسو گیس اور پانی کا استعمال کیا۔ گذشتہ سال مخالف حکومت احتجاج کے دوران زخمی کمسن لڑکے کی آج موت واقع ہوگئی جس پر عوام برہمی کے عالم میں سڑکوں پر نکل آئے۔ استنبول میں عوام مخالف حکومت نعرے لگا رہے تھے۔ شہر کے تقسیم اسکوائر پر پولیس نے احتجاجیوں کے گروپ کو روکنے کی کوشش کی اور ان کی جھڑپ ہوگئی۔ گذشتہ سال جون میں احتجاجی مظاہروں کا یہ مرکز بنا ہوا تھا۔