دیار بکر، 28 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) ترکی میں کرد دہشت گردوں کے بم حملے میں آج دو فوجی ہلاک اور ایک فوجی زخمی ہوگیا۔فوج کے ذرائع نے بتایا کہ جنوب مشرقی ترکی کے سیٹ علاقے کے نزدیک قومی شاہراہ پر جیسے ہی فوجی گاڑی وہاں سے گزری، گھات لگائے دہشت گردوں نے پہلے سے سڑک کے کنارے نصب کردہ بم کو ریموٹ کنٹرول سے اڑا دیا۔