انقرہ، 6 دسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کی پولیس نے مشرقی صوبے ایرزنکن میں ایک ٹن سے زیادہ ہیروئن ضبط کیا ہے۔یہ اطلاع صوبہ ایرزنکن کے گورنر نے دی۔ایرزنکن کے گورنر آفس کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق ایک ٹرک میں منجمد جانوروں کی چربی میں مجموعی طورپر ایک ٹن 271 کلو گرام ہیروئن چھپا کر رکھا گیا تھا۔گورنر نے کہا کہ استنبول سے مشرقی صوبہ وان کے راستے پر انسداد منشیات پولیس نے ٹرک کو روکا تھا۔اس کارروائی کے دوران ٹرک ڈرائیور سمیت تین مشتبہ افراد کو منشیات کی ا سمگلنگ کے الزام میں حراست میں لیا گیا۔ترکی کی وزارت داخلہ نے کہا کہ اس سال کے پہلے نو ماہ کے دوران ترکی کی سیکورٹی فورسز نے 108105 منشیات مخالف مہم چلاکر 467 ارب امریکی ڈالر کے منشیات ضبط کئے ۔