استنبول ۔ /4 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) ترکی کے بین الاقوامی ایرپورٹ پر ایرانی طیاروں کو پٹرول بھرنے سے روک دیا گیا ۔ ایرانی طیاروں کو استنبول ایرپورٹ پر ایندھن بھرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ۔ ایرانی طیاروں نے پٹرول کم ہونے سے بعض مسافروں کے ٹکٹ بھی منسوخ کردیئے ۔ امریکی پابندیوں کے اعلان کے بعد ایرانی طیاروں کو تیل فراہم نہیں کیا جاسکا۔