ترکی میں اسمگل شدہ سگریٹ کے 3.5 ملین پیاکٹس ضبط

استنبول۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ترک پولیس نے جارجیا سے آنے والے ٹرکوں میں چھپائے گئے اسمگل شدہ سگریٹوں کے 3.5 ملین پیاکٹس ضبط کئے جو ایک ریکارڈ ہے۔ دریں اثناء وزارت کسٹم کی جانب سے جاری کئے گئے ایک بیان میں بتایا گیا کہ اسمگل شدہ سگریٹ کے پیاکٹس پانچ ٹرکوں پر لدے ہوئے تھے تاہم بلیک سی سرحدی چوکی پر مععمول کی جانچ پڑتال کے دوران سگریٹ کے 3.5 ملین پیاکٹس ضبط کرلئے گئے جن کی عالمی مارکٹ میں قیمت 7.9 ملین امریکی ڈالرس ہے۔ اس سلسلے میں 15 مشتبہ افراد جن میں پانچ کسٹم افسران، ڈیلرس اور ڈرائیورس شامل ہیں، کو گرفتار کرلیا گیا۔

 

ہالینڈ میں پُل پر کرینیں گر پڑیں
ایلفین ۔ 5 اگست (سیاست ڈاٹ کام) ہالینڈ کے شہر ایلفین میں ایک پْل کی مرمت پر معمور دو کرینیں قریبی عمارتوں پر جا گری تاہم شہر کی میئر کا کہنا ہے کہ اس حادثے میں کرشماتی طور پر کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے۔اطلاعات کے مطابق اس حادثے میں کم از کم چار مکانات اور دو دکانوں کو نقصان پہنچا ہے۔میئر لیزبیتھ سپائیز کا کہنا ہے کہ ’یہ ایک کرشمہ ہے کہ اس میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے۔‘دوسری جانب اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔