ترکی قونصل خانہ حیدرآباد آج سے کارکرد

حیدرآباد ۔ /21 مارچ ( آئی این این) ترکی قونصل خانہ واقع حیدرآباد اتوار سے کام کرنا شروع کردے گا ۔ جنوبی ہندوستان میں یہ ترکی کا پہلا قونصل خانہ ہے ۔ ٹالی ووڈ اداکارہ لکشمی مانچو اس موقع پر شریک ہوں گی اور انہیں پہلی شخصیت ہونے کا اعزاز حاصل ہورہا ہے جنہیں ترکی قونصل جنرل حیدرآباد سے ویزا جاری کیا جائے گا ۔یہ قونصل خانہ حیدرآباد کے عوام کیلئے سہولت کا باعث ہوگا۔