ترکی تجارتی میلے میں ہندوستان اہم شراکت دار

نئی دہلی، 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) غیر ملکی تجارت کو فروغ دینے کے لئے ترکی میں جمعہ سے منعقد ہونے والے 87 ویں ازمیر بین الاقوامی تجارتی میلے میں ہندوستان 75 کمپنیوں کے ساتھ اہم شراکت دار ہے ۔وزارت صنعت و تجارت نے آج یہاں بتایا ترکی کے تیسرے سب سے بڑے شہر ازمیر میں سات ستمبر سے شروع ہونے والے 87 ویں بین الاقوامی تجارتی میلے میں ہندوستان خود کو ‘سورس’ کے طور پر قائم کرنے کی کوشش کرے گا۔ میلے میں،ہندوستان نے ‘ہندوستان نے ‘سورس’ انڈیا’ نام سے پویلین قائم کیا ہے جس میں 75 کمپنیاں شامل ہیں۔ ہندوستان کا مقصد ترکی اور آس پاس کے ممالک میں ہندوستانی کاروبار کو بڑھانا ہے ۔ یہ میلہ 11 ستمبر تک چل جائے گا۔ہندوستان میلے میں ایک اہم شراکت دار ملک ہے ، لہذا اس موقع پر ہندوستان کا قومی ترانہ گایا جائے گا اور قومی پرچم لہرایا جائے گا۔ میلے میں پر انڈین پویلین کے لئے خصوصی علامات بنائے گئے ہیں۔ماہرین کے مطابق ترکی میں ہندوستانی مشینری اور موٹے اناج برآمد کرنے کے لئے کافی امکانات موجود ہیں۔ترکی میں ہندوستانی سفیر سنجے بھٹاچاریہ کا کہنا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان زراعت اور خوراک کی پروسیسنگ کی صنعت کے میدان میں تعاون کے لئے وسیع گنجائش موجود ہیں۔ ہندوستانی کمپنیوں کا ترکی کے ذریعے یوروپی مارکیٹ میں داخل ہونا کے لئے آسان ہوگا۔