پیرس۔30 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام)یورپی کمیشن کے صدر ڑاں کلود یْنکر کے مطابق تارکین وطن کی آمد کو روکنے کیلئے ترکی اور یونین کے مابین طے پانے والا معاہدہ ختم ہونے کے خطرات کافی زیادہ ہیں۔ یْنکر کا کہنا تھا ترک صدر رجب طیب اردغان کافی مرتبہ اس بات کا اشارہ دے چکے ہیں کہ وہ اس معاہدے پر عملدرآمد روک سکتے ہیں۔ یورپی کمیشن کے سربراہ نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا کہ معاہدہ ختم ہونے کی صورت میں بڑی تعداد میں تارکین وطن دوبارہ یورپ کا رُخ کر سکتے ہیں۔
برونڈی :تشدد روکنے کیلئے اقوام متحدہ کی پولیس تعینات!
نیویارک۔30 جولائی ۔(سیاست ڈاٹ کام)اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے افریقی ریاست برونڈی میں اقوام متحدہ کی پولیس فورس تعینات کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ برونڈی میں گزشتہ ایک سال سے پرتشدد واقعات کو روکنے کیلئے اقوام متحدہ کی جانب سے یہ اب تک کا سخت ترین اقدام ہے۔ پولیس فورس کی تعیناتی کی قرارداد فرانس کی جانب سے پیش کی گئی تھی جسے سکیورٹی کونسل کے پندرہ میں سے گیارہ اراکین نے منظور کر لیا۔ اقوام متحدہ ابتدائی طور پر اس افریقی ریاست کے دارالحکومت سمیت دیگر علاقوں میں 228 پولیس اہلکار ایک سال کے لیے تعینات کرے گی۔