ترُک وزیراعظم کی ایران میں آمد

تہران 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم ترکی رجب طیب اردغان باہمی تعلقات اور علاقائی مسائل بشمول شام پر ایرانی قائدین کے ساتھ تبادلہ خیال کے لئے آج تہران پہونچ گئے۔ ایران کے سرکاری ٹی وی نے کہاکہ اردغان ایران کے اعلیٰ ترین قائد آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقات کریں گے۔ صدر ایران حسن روحانی سے بھی ملاقات ہوگی۔ اُن کے دو روزہ دورۂ ایران کا آج سے آغاز ہوا۔ دونوں ممالک توقع ہے کہ ایک معاہدہ پر بھی دستخط کریں گے جس کے تحت ایک رابطہ کونسل قائم کی جائے گی جو ایران پر عائد تحدیدات میں نرمی پیدا کرنے کے پیش نظر دونوں ممالک کی باہمی تجارت کے مختلف مسائل کی یکسوئی کرے گی۔ 24 نومبر کے عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے تاریخی معاہدہ کے بعد تحدیدات میں نرمی پیدا کی گئی ہے۔

تھائی لینڈ میں انتخابات ،2 لاکھ پولیس ملازمین تعینات
بنکاک 29 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) تھائی لینڈ کی حکومت اتوار کے وسط مدتی انتخابات کے لئے جو 2 فبروری کو مقرر ہیں، 2 لاکھ ملازمین پولیس تعینات کرے گی تاکہ احتجاجی مظاہروں کو ناکام بنایا جاسکے۔احتجاجی موجودہ وزیراعظم انگلگ شناواترا کو اقتدار سے بیدخل کرنے کے لئے کئی دن سے احتجاج کررہے ہیں۔