حیدرآباد ۔ 30 ۔ دسمبر : ( سیاست نیوز ) : ریلوے بورڈ نے تروپتی ۔ گنتکل ۔ تروپتی پاسنجرس کے لیے رائے درگ ۔ کلیان درگ پر نئی توسیع لائن کی منظوری دی ہے ۔ جس پر ریگولر سرویس کا آغاز کل سے ہوگا ۔ افتتاحی ٹرین نمبر 57477 کا رائے درگ ۔ کلیان درگ کے درمیان ٹرین صبح 10 بجکر 20 منٹ کو چلائی گئی ۔ یہ ٹرین ریگولر خدمات کے تحت تروپتی سے 22 بجکر 30 منٹ کو کلیان درگ کے لیے روانہ ہو کر دوسرے دن 12 بجکر 55 منٹ کو کلیان درگ پہونچے گی ۔۔