تروپتی ۔ حیدرآباد کے درمیان خصوصی ٹرین

حیدرآباد 27 ستمبر  (این ایس ایس) ساؤتھ سنٹرل ریلوے نے تروپتی اور حیدرآباد کے درمیان بڑھتے ہوئے ریل مسافرین کے پیش نظر تروپتی اور حیدرآباد کے درمیان ایک عدد خصوصی ٹرین چلانے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے بموجب ٹرین نمبر 0743 تروپتی ۔ حیدرآباد ٹرین تروپتی سے 29 ستمبر کو 3 بجکر 15 منٹ کو نکل کر دوسرے دن 4 بجکر 15 منٹ کو حیدرآباد کو پہونچے گی۔ دوران آمد و رفت مذکورہ ٹرین رینی گنٹہ، سری کلا ہستی، گوڈور، نیلور، اونگول، تنالی، گنٹور، ستن پلی، پڈوگرولہ، نیڈی کوڑی، مریال گوڑہ، نلگنڈہ اور سکندرآباد ریلوے اسٹیشنوں پر توقف کرے گی۔ خصوصی ٹرین جملہ 17 کوچیس پر مشتمل رہے گی۔ جس میں دو عدد اے سی ٹو ٹائیر، دو عدد اے سی تھری ٹائیر، نو عدد سلیپر کلاس، دو عدد سکنڈ کلاس اور دو عدد لکیج کم بریک ویانس کوچیس رہیں گے۔