تروپتی میں یوگا سنٹر قائم کرنے رام دیو سے چندرابابو کی خواہش

حیدرآباد 10 جون (پی ٹی آئی) آندھراپردیش کے چیف منسٹر این چندرابابو نائیڈو نے آج یوگا گرو رام دیو سے خواہش کی کہ وہ تروپتی میں ایک یوگا سنٹر قائم کریں۔ رام دیو نے یہاں چیف منسٹر سے ملاقات کی تھی تاکہ اقتدار پر فائز ہونے کے بعد اُنھیں مبارکباد دی جائے۔ چندرابابو نائیڈو نے بات چیت کے دوران رام دیو سے خواہش کی کہ مندروں کے شہر تروپتی میں ایک بڑا یوگا سنٹر قائم کیا جائے اور تروملا میں جڑی بوٹیوں کے لئے استعمال کئے جانے والے طبی اہمیت کے حامل پودوں کا ایک باغ بھی لگایا جائے۔ رام دیو نے کہاکہ ’’چندرابابو میرے بھائی جیسے ہیں اور ہمارے پتن جلی ٹرسٹ کے توسط سے یوگا سنٹر کے قیام سے متعلق اُن کی تجویز پر ہم غور کریں گے‘‘۔ اِس موقع پر چندرابابو کے فرزند لوکیش بھی موجود تھے۔