تروپتی میں پاسپورٹ میلہ

حیدرآباد ۔ 21 ۔ مئی : ( آئی این این ) : ریجنل پاسپورٹ آفس حیدرآباد کے بموجب 30 مئی کو تروپتی کے پاسپورٹ سیوا کیندر میں پاسپورٹ میلہ منعقد ہوگا ۔ دفتر کے بموجب 27 مئی سے 600 آن لائن اپائنمنٹس دستیاب رہیں گے ۔ درخواست گذاروں کو چاہئے کہ وہ passportindia.gov.in پر اپنا اپائنمنٹس حاصل کرلیں ۔ میلہ کے دوران نارمل اور دوبارہ جاری کئے جانے والے درخواستوں پر غور و خوص کیا جائیگا جب کہ کسی وجہ سے روک دیئے جانے والے تتکال درخواستوں کی میلہ میں ہرگز اجازت نہیں رہے گی ۔۔