حکومت سے سی ای سی کا استفسار
نئی دہلی۔ 2 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) سنٹرل انفارمیشن کمشنر نے استفسار کیا ہے کہ وجیانگرم کے 16 ویں صدی کے حکمران سری کرشنا دیورایا کی طرف سے تروپتی میں لارڈ وینکٹیشورا مندر کو بطور عطیہ دیئے گئے زیورات کہاں گئے۔ سنٹرل انفارمیشن کمیشن (سی ای سی) نے آثار قدیمہ ( اے ایس آئی)، وزارت تہذیب و ثقافت، حکومت آندھرا پردیش اور تروملا تروپتی دیوستھانم کے ذمہ داروں سے یہ سوال کیا ہے۔ انفارمیشن کمشنر سریدھر آچاریولو نے سخت الفاظ پر مبنی حکم نامہ میں وزیراعظم کے دفتر سے بھی تروملا مندروں کو قومی یادگار قرار دینے سے متعلق حکومت کے اقدامات سے متعلق دریافت کیا ہے ۔