حیدرآباد 31اکتوبر (یواین آئی ) آندھراپردیش کا تروپتی تین سے سات جنوری تک ہونے والی انڈین سائنس کانگریس کی میزبانی کیلئے تیار ہے ۔ حکومت کے تمام محکمہ جات کانگریس کے مقام سری وینکٹیشورا یونیورسٹی میں اس باوقار پروگرام کیلئے جنگی خطوط پر انتظامات کررہے ہیں۔مختلف قومی لیباریٹریز کی نمائندگی کرنے والے دس ہزار سائنسدان اور کئی ہندوستانی یونیورسٹیز ‘ آئی آئی ٹیز ‘ آئی آئی ایس ‘ ای آر کے ریسرچ اسکالرس اور فیکلٹی ارکان اس پروگرام میں حصہ لیں گے ۔ بیرونی ممالک سے تقریباً 200 سائنسداں اور 10 ملک کے ماہرین تعلیم بھی اس پروگرام میں شرکت کریں گے ۔