حیدرآباد ۔6ستمبر ۔ (یو این آئی)ساوتھ سنٹرل ریلوے نے تروپتی۔ سکندرآباد نارائن دری ایکسپریس ٹرین کو لنگم پلی تک توسیع دی ہے جس پر عمل شروع ہوگیا ہے ۔ اسی طرح ٹرین نمبر12733تروپتی۔ لنگم پلی۔ تروپتی ۔ نارائن دری ایکسپریس ‘تروپتی سے شام چھ بجکر25 منٹ پر روانہ ہوگی اور صبح سات بجکر 15 منٹ پرلنگم پلی پہنچے گی۔ جمعرات سے یہ ٹرین سکندرآباد کے بجائے لنگم پلی سے شروع ہوگی جبکہ ٹرین 12734لنگم پلی۔تروپتی ‘ نارائن دری ایکسپریس لنگم پلی سے شام پانچ بجکر 15منٹ پرروانہ ہوگی اور دوسرے دن صبح چھ بجکر پانچ منٹ پرتروپتی پہنچے گی