ترون تیج پال اپنے کیس کے مصارف معلوم کرنے کے خواہاں

پاناجی 19 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) تہلکہ کے بانی ایڈیٹر ترون تیج پال نے جن پر گزشتہ سال گوا میں اپنی ساتھی خاتون صحافی کی عصمت ریزی کرنے کی چارج شیٹ داخل کی گئی ہے، حق معلومات قانون کے تحت اِس کیس میں تحقیقات کے عمل اور استغاثہ کی کارروائیوں پر آنے والے مصارف معلوم کرنے کی درخواست داخل کی ہے۔ تیج پال نے اِس سلسلہ میں درخواست کے علاوہ گوا پولیس سے متعلق 4 سوالات اُٹھائے ہیں۔ سینئر پولیس عہدیدار نے کہاکہ تیج پال کی درخواست کی اِس بنیاد پر تنقیح کی جائے گی کہ آیا اِن کی جانب سے جو معلومات حاصل کی جانے کی کوشش کی جارہی ہے، اِن معلومات کو حق معلومات قانون کے تحت دیا جاسکتا ہے نہیں۔ 50 سالہ صحافی نے اپنی درخواست میں کہاکہ عصمت ریزی کیس کی تحقیقات کے سلسلہ میں ریاستی حکومت کی جانب سے اگر کتنی رقم خرچ کی جارہی ہے۔ اِن کے خلاف کیس لڑنے والے خصوصی سرکاری وکیل کو کتنی فیس دی جارہی ہے۔