شاہجہاں پور ۔ 31 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ترنگا یاترا کے دوران جسے چند ہندو تنظیموں نے نکالا تھا، پولیس کے بموجب والینٹرس کے درمیان جھڑپ ہوجانے سے کم از کم 3 زخمی ہوگئے۔ اس واقعہ کے بعد دو افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ہندو یووا واہنی اور بجرنگ دل نے ایک نوجوان چندن گپتا کی کاس گنج میں ہلاکت کے خلاف بطور احتجاج یہ یاترا منظم کی تھی۔