ترنگا پھاڑنے پر برطانوی حکام کا اظہار معذرت

لندن 20 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مودی کے دورہ برطانیہ کے موقع پر احتجاجیوں کی جانب سے پارلیمنٹ اسکوائر پر ہندوستان میں بڑھتی ہوئی عدم رواداری سے ناراض ہوکر احتجاجیوں نے ہندوستانی ترنگے کو تار تار کردیا۔ اس ناخوشگوار واقعہ کے بعد برطانوی حکام نے ہندوستان سے معافی چاہی۔ وزیراعظم مودی کے دورہ کے انتظامات سے متعلقہ ہندوستانی آفیسر کے مطابق برطانیہ نے اس غیر متوقع واقعہ پر نہ صرف معافی چاہی بلکہ خاطیوں کے خلاف کارروائی اور جھنڈہ کو دوبارہ نصب کرنے کا وعدہ کیا۔