کولکاتا ، یکم جنوری (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر مغربی بنگال اور ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کی سربراہ ممتا بنرجی جو سوشل نٹ ورکنگ ویب سائٹ ’’ٹوئٹر‘‘ پر ایک سال مکمل کرچکی ہیں، انھوں نے آج اپنی کے 18 سال مکمل ہونے پر بنگال کے عوام کو مبارکباد پیش کی ہے۔ ممتا بنرجی نے ایک بیان میں کہا، ’’آج میں ٹوئٹر پر میرا پہلا سال مکمل کررہی ہوں۔ ٹوئٹر اور فیس بک پر آپ تمام کے ساتھ ڈیجیٹل سفر کا لطف اُٹھا رہی ہوں۔ یکم جنوری 1998ء کو بنگال کے عوام نے ترنمول یعنی بنیادی جڑیں شروع کئے تھے۔ آج ہم 18 برس کے ہیں، ہمیشہ عوام کے ساتھ، عوام کیلئے، عوام کے ذریعے (آگے بڑھیں گے)‘‘۔