ترقی کیلئے تلگودیشم حکومت ناگزیرکرپشن میں ملوث رہنے والوں کو عوام مسترد کردیں : چندرا بابو نائیڈو

گدالورو۔5مئی ( این ایس ایس) صدر تلگودیشم پارٹی این چندرا بابو نائیڈو نے سیما آندھرا کے عوام سے تلگودیشم کو اقتدار پر واپس لانے میں مدد کی اپیل کی اور کہا کہ علاقہ
کی ترقی کیلئے یہ کامیابی ایک تاریخی ضرورت ہے ۔ گدالورو میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست کی تقسیم ایک بڑی ناانصافی تھی۔ انہوں نے ایسی جماعتوں کا تعاقب کرنے پر زور دیا جو کرپشن میں ملوث ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پیشرو وائی ایس آر دور حکومت میں شروع کیا گیا ’جل یگنم ‘ کانگریس عوام کیلئے ’’دھن یگنم ‘‘ میںتبدیل ہوگیا ۔ انہوں نے کسانوں کے قرضے معاف کرنے کے وعدے کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی اقتدار میں آنے کی صورت میں کسانوں کی بہبود کیلئے مؤثر اقدامات کرے گی ۔ غریبوں کو این ٹی آر ہیلت کارڈ کے ذریعہ مفت طبی سہولیات فراہم کی جائے گی ۔ چندرابابو نائیڈو نے عوام سے کہا کہ وہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کو ووٹ نہ دیں۔اگر وہ اس پارٹی کی تائید کریں گے تو ان کی املاک کا تحفظ نہیں ہوگا۔ انہوں نے عوام سے خواہش کی کہ وائی ایس آر کانگریس پارٹی کے ورکر س کو دیہاتوں میں داخل ہونے نہ دیں۔ انہوں نے تلگودیشم امیدواروں کو کامیاب بنانے کی عوام سے اپیل کی ۔