ممبئی ۔ /9 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) ممبئی پولیس نے لاپتہ ہونے والے ایچ ڈی ایف سی بینک کے نائب صدر سدھارتھ سنگھوی کے قتل کا پتہ چلالیا ہے ۔ پولیس 20 سالہ نوجوان کو گرفتار کیا اور ملزم نے اقبال جرم کیا کہ اس نے بنک ملازم کا قتل کیا ہے ۔ پولیس نے قتل کے سلسلہ میں چار افراد کو گرفتار کیا تھا لیکن مقتول کی نعش ہنوز دستیاب نہیں ہوئی ہے ۔ سنگھوی کی ترقی کو برداشت نہ کرکے اس کے ساتھ کام کرنے والے ساتھی نے حسد اور جلن کی وجہ سے کرایہ کے قاتلوں کی مدد سے اس کا قتل کروایا ۔ وہ چہارشنبہ سے لاپتہ تھے ۔ ان کی بیوی اور ایک چار سال کا لڑکا ہے ۔