تدریسی نصاب کے بارے میں فیصلہ کیلئے چندرا بابو نائیڈو ذمہ دار: کے سی آر

حیدرآباد۔/2ستمبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر مسٹر کے چند ر شیکھر راؤ نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے تدریسی نصاب سے آندھرا علاقہ کے بارے میں اسباق کو نکالنے کیلئے چیف منسٹر آندھرا پردیش مسٹر چندرا بابو نائیڈو خود ذمہ دار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے چندرا بابونائیڈو نے آندھرا پردیش کے تدریسی نصاب سے تلنگانہ کے بارے میں اسباق نکالنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے چیف منسٹر آندھرا پردیش پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ تلنگانہ کو نقصان پہنچانے کی ہر ممکن کوشش کررہے ہیں۔ ضلع کھمم کے اہم منڈلوں کی آندھرا میںشمولیت، برقی سربراہی میں خلل اندازی اور آندھرا تدریسی نصاب سے تلنگانہ کے بارے میں مضامین حذف کرنے کے علاوہ دیگر کئی ایسے اقدامات ہیں جن کے ذریعہ تلنگانہ کو نقصان پہنچایا جارہا ہے۔