تختۂ دار دیکھ کر جلاّد صدمہ کا شکار

کولمبو 14 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) سری لنکا میں جیل کے اندر ہونے والے نئے تقررات کے دوران جلاّد کو تختۂ دار دکھایا گیا۔ تختۂ دار دیکھنے کے بعد جلاّد صدمہ کا شکار ہوکر فوری استعفیٰ دیا۔ حکام نے اِس شخص کو پھانسی دینے والے آلات دکھاتے ہوئے ایک ہفتہ قبل ہی تربیت دی تھی۔ حکام کے مطابق جیسے ہی جلاّد نے وہ آلات دیکھے، پریشان ہوگیا اور بھاگ کھڑا ہوا۔ اِس واقعہ کے بعد جیل حکام نے اب طے کیا ہے کہ نئے بھرتی ہونے والے جلاّدوں کو سب سے پہلے تختۂ دار دکھایا جائے گا۔ اُس کے بعد اُنھیں ملازمت دی جائے گی اور تربیت کا اہتمام کیا جائے گا۔ جس جلاّد نے استعفیٰ دیا وہ اُن 176 درخواست گذاروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر تھا جس کو قابل جلاّد سمجھا گیا تھا۔