نئی دہلی ۔ /11 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) حقوق اطفال نامور این جی او سی آر وائی میں تحقیق کے فیلوز کی پانچ جائیدادوں کیلئے درخواستیں طلب کی ہیں تاکہ بچوں کے مختلف مسائل کے حل تلاش کئے جاسکیں ۔ ایک سال طویل فیلوز شپ کی جائیدادوں پر تقرر کا یہ دسواں مرحلہ ہے ۔ بچوں کے مختلف مسائل حل کرنا ان کی ذمہ داری ہوگی ۔ ایک سال کی مدت کیلئے پچاس ہزار تا ایک لاکھ روپئے ادا کئے جائیں گے ۔ سی آر وائی کے ایک بیان میں آج اس کا انکشاف کیا گیا ہے ۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ /30 ستمبر 2018 ء ہے اور منتخبہ محققین نومبر میں سی آر وائی کی ویب سائیٹ پر اپنا نام تلاش کرسکیں گے ۔ کورس کے دوران محققین اپنے تجربہ اور نظریہ کی بنیاد پر مرکزی موضوعات کو ترقی دے سکیں گے اور ان کی تاویل کرسکیں گے ۔ محققین کے انکشافات کا کارکنوں اور ماہرین تعلیمات کی جانب سے تجزیہ کیا جائے گا ۔ ترقیاتی کارکن اور عوام ان جائیدادوں کیلئے اپنی درخواستیں راست یا آن لائن داخل کرسکتے ہیں ۔