مظفرنگر ۔ 9 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) اگست 2013ء میں فرقہ وارانہ فسادات میں ہلاک ہونے والے شاہنواز کے والد نے خصوصی تحقیقاتی ٹیم ایس آئی ٹی کی جانب سے مقدمہ کے 6 ملزمین کو بے قصور قرار دیتے ہوئے تحقیقات بند کردینے کی ایس آئی ٹی کی رپورٹ کے خلاف مہلوک کے والد محمد سلیم نے آج چیف جوڈیشیل مجسٹریٹ نریند کمار کے اجلاس پر درخواست پیش کرتے ہوئے گذارش کی کہ تحقیقات بند کرنے کی رپورٹ منسوخ کردی جائے۔ اس نے الزام عائد کیا کہ مظفرنگر فسادات کی تحقیقات کرنے والی ایس آئی ٹی نے جانبدارانہ تحقیقات کی ہے اور عینی شاہدین کے قانون تعزیرات ہند کی دفعہ 164 کے تحت دیئے ہوئے بیانات مہلوک کے ارکان خاندان کی درخواستوں کے باوجود نظرانداز کرتے ہوئے تحقیقات بند کرلی ہے۔