اسلام آباد ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان کے پریشان حال سابق فوجی حکمران پرویز مشرف کو تحقیقاتی رپورٹ کی ایک نقل فراہم کرنے خصوصی عدالت نے پاکستان کے مرکزی محکمہ سراغ رسانی کو ہدایت دی تاکہ اس کی بنیاد پر مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ جاری رکھا جائے۔ مشرف کے وکیل فیصل چودھری نے کہا کہ جسٹس فیصل عرب کی زیرقیادت تین رکنی بنچ نے ان کی درخواست قبول کرتے ہوئے مرکزی محکمہ سراغ رسانی کو 14 مئی تک متعلقہ دستاویزات ان کے حوالے کردینے کی ہدایت دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ مشرف کی ایک کامیابی ہے۔