تحفہ لینے کاجرم، وزیر اعظم کینیڈا پر جرمانہ

ٹورنٹو،28جون (سیاست ڈاٹ کام) کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کو سن گلاسز کا تحفہ لینا مہنگا پڑ گیا، حکام کے سامنے ظاہر نہ کرنے پر ٹروڈوپر100 کینیڈین ڈالر کا جرمانہ کردیا گیا۔جسٹن ٹروڈو کو گزشتہ سال کینیڈین صوبے پرنس ایڈورڈ آئی لینڈ کے سربراہ نے دو بیش قیمت برانڈڈ سن گلاسز کے تحفے دیئے تھے ،جسے ظاہر نہ کرنے پر وزیر اعظم کو 100ڈالر کا جرمانہ ادا کرنا پڑا ہے ۔
کینیڈین قانون کے مطابق ملکی وزیر اعظم کو200ڈالر سے زائد مالیت کے تحفے کو 30 دنوں کے اندر لازمی ظاہر کرنا ہوتا ہے۔
ٹروڈو کے پریس سیکریٹری کے مطابق انتظامیہ کی غلطی کے باعث تحفے کو ظاہر نہ کیا جاسکا، سن گلاسز کی قیمت 300 اور 500 ڈالر ہے ۔