تحفظات تحریک کو آگے بڑھانے میں روزنامہ سیاست کا نمایاں رول

کاماریڈی میں جناب عامر علی خان کی تہنیتی تقریب ، محمد علی شبیر اپوزیشن لیڈر کا خطاب
کاماریڈی :28؍ اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) روزنامہ سیاست ایک اخبار ہی نہیں بلکہ تحریک ہے جو مسلمانوں میں شعور بیدار کرنے اور 12 فیصد تحفظات تحریک کو آگے بڑھانے میں روزنامہ سیاست اہم رول ادا کیا ۔ نیو ایڈیٹر جناب عامر علی خان تحفظات کی تحریک کو آگے بڑھاتے ہوئے اسمبلی میں قرار داد منظور کرانے میں کامیاب رول ادا کیا ۔ ان خیالات کا اظہار قانون ساز کونسل کے اپوزیشن لیڈر محمد علی شبیر آج کاماریڈی کے مسجد محمدیہ دیون پلی کے افتتاح کے موقع پر عامر علی خان کے اعزاز میں منعقدہ تہنیتی تقریب سے مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ مسٹر محمد علی شبیر نے کہا کہ روزنامہ سیاست کے ذریعہ کئی فلاحی کام انجام دئیے جارہے ہیں جن میں غریب بچوں کو تعلیمی سہولتیں فراہم کرنے لاوارث میتوں کی تدفین اور روزنامہ سیاست نے مسلم لڑکی کو پائیلٹ کی تربیت فراہم کرنے کے علاوہ آئی اے ایس کی تعلیم فراہم کرنے میں بھی امداد کررہی ہے ۔ متحدہ ریاست کے سینکڑوں طلباء کو اپنے تعلیمی فنڈ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کا موقع فراہم کررہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ریاست کے مسلمانوں میں شعور بیدار کرتے ہوئے ترقی کی سمت دکھارہے ہیں خاص طورسے تلنگانہ میں 12 فیصد تحفظات کی تحریک چلانے میں نیوز ایڈیٹر عامر علی خان نے اہم رول ادا کیا اور ریاست کے ہر دیہات تک اس تحریک کو پہنچایا جس کی بناء پر حکومت نے 12 فیصد تحفظات کیلئے اسمبلی میں قرار داد منظور کی ہے اور مسجد اللہ کا گھر اور اس مسجد کی افتتاحی تقریب میں ان کی شرکت قابل مبارکباد ہے مساجد قیامت کے دن گواہی دینے والے ہیں ۔ نبی کریم ؐ نے اپنے آخری خطبہ میں صحابہ ؓ کو اس بات سے واقف کیا تھا کہ دین مکمل ہوچکا ہے اور نماز پڑھو ، زکوۃ ادا کرو۔مسلمان نبی کریم ؐ کے ارشاداد پر عمل کرتے ہوئے نماز پڑھیں اور زکوۃ دیں ۔ جذباتی تقریروں سے کوئی کام ہونے والا نہیں ہے صلح حدیبیہ کا واقعہ کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ؐ نے بغیر عمرہ کرے مکہ سے روانہ ہوگئے تھے اور صلح حدیبیہ کا واقعہ مسلمانوں کیلئے ایک مثال ہے ۔ لہذا مسلمان سنت رسول ؐ پر عمل کرنے کی تلقین کی ۔ انہوں نے کہا کہ مساجد کو بنانامسلمانوں کو نماز کی سہولت فراہم کرنا اور اسی غرض سے اپنے مرحومین کے نام پر مساجد اور مدارس کی تعمیر عمل میں لائی جارہی ہے ۔ نیوز ایڈیٹر جناب عامر علی خان نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن اللہ کی مقدس کتاب ہے اور قرآن کو سمجھ کر پڑھنا چاہئے اور ترجمہ کے ساتھ پڑھنے کی تلقین دیتے ہوئے کہا کہ نبی کریم ؐ نے کافروں کے ساتھ بھی حسن سلوک کیا ہے ۔ آپ ؐ نے کچرا پھینکنے والی یہودن کے ساتھ حسن سلوک کرتے ہوئے کچرا نہ پھینکنے پر اس کی عیادت کی تھی اور اللہ کے رسول ؐ کے اس عمل سے یہودن نے ایمان قبول کیا تھااور ملازمین کے ساتھ بھی نبی کریم ؐ نے بہترین سلوک کرتے ہوئے دن میں 70 مرتبہ معاف کرنے کے احکامات دیا تھا ۔عامر علی خان نے کہا کہ آج کا دور اس بات کا متقاضی ہے کہ ہم عمل اور کردار کے مسلمان ہیں نہ کہ دکھاوے کے ۔ انہو ںنے کہا کہ اللہ تعالی نے مسلمان سے صرف پانچ کام کرنے کی بات کی ہے جوکہ کلمہ ، نماز ، روزہ ، زکاۃ، حج ہیں ۔ اگر کوئی اللہ کے قریب ہونا چاہتا ہے تو پھر ذکر کے ذریعہ اللہ سے قربت حاصل کریں ۔ قرآن رہنمائی کی کتاب ہے اور سنت رسول ﷺ ان پر عمل کرنے کا طریقہ ہے ۔ رسول اللہ ﷺ کے بتائے ہوئے راستہ پر چلنے کیلئے رسول اللہ سے محبت ضروری ہے ۔ صرف کہہ دینا الگ ہے ۔ نماز کی پابندی آج کے دور اور ہر دور کی مشکلات کو دور کرنے کیلئے کافی ہے ۔ آئندہ ماہ رمضان ہے اور چونکہ رمضان میں آپ روزہ کی حالت میں عہد کریں کہ آپ ہر روز صرف 20 صفحات اردو میں پڑھیں گے تو 30 رمضان تک قرآن مکمل کرسکتے ہیں ۔ اس موقع پر مولوی الیاس ناظم مدرسہ کاشف العلوم نے اپنی تقریر میں کہا کہ محمود غزنوی ریاں کے حالات جاننے کیلئے راتوں میں بھیس بدل کر گھوما کرتے تھے ۔ شبیر علی اپنے دور میں کئی دینی کام انجام دیتے ہوئے کاماریڈی میں کئی مساجد اور مدارس کی تعمیر عمل میں لاتے ہوئے اپنے دینی سرگرمیوں کے ذریعہ اپنے مرحومین کیلئے ایصال ثواب کیلئے خاموش طور پر اپنی خدمات کو انجام دے رہے ہیںان کی خدمات اہمیت کی حامل ہے ۔ مولوی شمس الدین نے حیدرآباد کے مفتی الیاس شمس الدین نے اپنی تقریر میں کہا کہ قرآن سارے عالم کیلئے ہیں اور نبی کریم ؐ ساری امت کیلئے رحمت العالمین ہے اسی طرح مساجد بھی نہ صرف مسلمانوں کیلئے بلکہ ساری قوموں کیلئے ہے غیر مسلموں کو بھی مساجد میں مدعو کریں اور بالخصوص ماہ صیام کے موقع پر افطار میں شریک رکھیں مساجد کو قفل لگانے کی روایت کو بند کریں اور مساجد امن کا گہوارہ ہے اور دین پھیلنے کا ذریعہ بنائیں ۔ اس جلسہ کی کارروائی سابق نائب صدرنشین بلدیہ و نائب صدر ضلع وقف کمیٹی سید انور احمد نے چلائی ۔ انہوں نے مسلمانان کاماریڈی کی جانب سے 12 فیصد تحفظات کی مہم چلانے پر عامر علی خان کو مبارکباد پیش کی ۔ مسجد کمیٹی کے صدر محمد سجاد کے علاوہ جناب محمد علی شبیر نے عامر علی خان کی زبردست شالپوشی و گلپوشی کی ۔ اس موقع پر محمد علی شبیر کو بھی تہنیت پیش کی گئی اس جلسہ میں فرزند محمد علی شبیر محمد الیاس ، ظہیر آباد پارلیمانی حلقہ کے انچارج محمد اسحاق شیرو، قائد کانگریس محمد نعیم ، کاماریڈی اقلیتی سیل منڈل صدر محمد معز اللہ ، ٹائون صدر محمد سراج ، بھکنور منڈل صدر میر امتیاز علی ، صدر مدینہ مسجد محمد خواجہ علی ، صدر مدینہ مسجد محمد نیاز ، معتمد مسجد وحیدیہ شفیق توکل ، صدر مسجد یوسفین احمد وائی ایل ٹی ، نائب صدور ضلع کانگریس نظام آباد محمد فیاض الدین ، اشفاق احمد خان پاپا و دیگر بھی موجود تھے۔